GuidePedia

0
ejz/

ایڈیلیڈ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے ورلڈکپ میچ میں ویرات کوہلی بھارت کی طرف سے  سینچری بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ، اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے یہ اعزاز سعید انور کے پاس ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پانچ ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان اور بھارت کے صرف دو بلے بازو ں نے ایک دوسرے کے خلاف سنچری سکور کیا ہے سب سے پہلے پاکستان کے اوپنر بلے با زسعید انور نے 2003کے ورلڈ کپ میں سینچورین میں بھارت کے خلاف100رنز  بنایا تھا ۔ ویرات کوہلی بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف پہلے سنچری بنانے والے پہلے بلے باز ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ 2015ء کے دوران اتوار کو ہونیوالے  میچ میں 107رنز بنائے ہیں جبکہ  اس سے پہلے بھارت کی طرف سے سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کے خلاف 98رنز سینچورین میں بنائے تھے۔



Post a Comment

 
Top