GuidePedia

0
ejz/

تہران (ویب ڈیسک)ایرانی ہدایت کار جعفر پناہی کی فلم ’ٹیکسی‘ نے برلن کے فلمی میلے میں سب سے بڑا اعزاز گولڈن بیئر جیت لیا ہے۔ جعفر کی یہ تیسری فلم ہے جس پر ایران میں 2010 ءمیں پابندی لگا دی گئی تھی۔پناہی اس ایوارڈ کو لینے کے لیے برلن نہیں آ سکے تھے لیکن ان کی بھتیجی حنا سعیدی نے اس ایوارڈ کو پرنم آنکھوں کے ساتھ قبول کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایوارڈ لیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں جذبات سے اس قدر مغلوب ہوں کہ میں کچھ کہنے کے قابل نہیں،فلم ٹیکسی میں جعفر پناہی نے ہم عصر تہران پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔


Post a Comment

 
Top